Wed, September 16, 2026

نیوجرسی کے جنگلات میں لگی آگ سے ہزاروں ایکڑ زمین متاثر، سینکڑوں لوگ بے گھر

نیوجرسی کے جنگلات میں لگی آگ سے ہزاروں ایکڑ زمین متاثر، سینکڑوں لوگ بے گھر

نیوجرسی : امریکی ریاست نیوجرسی کے جنگلات میں لگی آگ نے 11 ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے وسیع رقبہ جل کر خاک ہوگیا۔ اس آگ کی وجہ سے نیوجرسی کے قریبی علاقے کی بجلی مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے، جس سے 25 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

آگ کے باعث اوشین کاؤنٹی کے 3 ہزار سے زائد مکینوں کو اپنے گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ امدادی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہی ہیں، مگر ابھی تک صرف 10 فیصد علاقے پر قابو پایا جا سکا ہے۔ اس کے علاوہ، 13 سو سے زائد عمارتوں کو آگ کے خطرے کا سامنا ہے، اور صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

ٹیگز: