Wed, September 16, 2026

تائیوان میں طوفان ’’پوڈول‘‘ کی تباہ کاریاں، نظامِ زندگی متاثر، ہزاروں لوگ بے گھر

تائیوان میں طوفان ’’پوڈول‘‘ کی تباہ کاریاں، نظامِ زندگی متاثر، ہزاروں لوگ بے گھر

تائیوان: خطرناک سمندری طوفان "پوڈول" نے تائیوان میں زندگی کا نظام درہم برہم کر دیا۔ طوفانی ہواؤں کی رفتار 191 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، جس کے باعث ہزاروں لوگوں کو اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

طوفان کی شدت کی وجہ سے ملک بھر میں 252 مقامی اور 129 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ 9 شہروں میں اسکول، دفاتر اور دیگر سرگرمیاں بھی بند کر دی گئی ہیں۔

ادھر امدادی ٹیموں کو خراب موسم کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اور کئی علاقوں میں ریسکیو آپریشن سست روی کا شکار ہے۔

ٹیگز: