Wed, September 16, 2026

پنجاب میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، ہزاروں لوگ بے گھر، فصلیں تباہ

پنجاب میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، ہزاروں لوگ بے گھر، فصلیں تباہ

علی پور : علی پور، بہاولنگر، اور ہری پور میں حالیہ سیلابی ریلے نے زبردست تباہی مچا دی ہے۔ علی پور کے موضع خیرپور سادات اور مٹھن والا میں کئی مکانات گر گئے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی کئی فٹ تک جمع ہو گیا ہے۔ شجاع آباد کے لوگ آہستہ آہستہ اپنے گھروں کو واپس لوٹنے لگے ہیں۔

ہری پور میں ریلوے روڈ پر سیلاب کی زد میں آکر ایک وین پل سے نیچے گر گئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔بہاولنگر میں دریائے ستلج کے سیلاب نے 150 کلومیٹر کے علاقے کے 145 موضع جات کو متاثر کیا ہے۔ بستی کھرلاں اور عاکو میں خاصی تباہی ہوئی، سڑکیں بہہ گئیں اور راستے بند ہو گئے۔ ایک لاکھ 40 ہزار ایکڑ پر فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔

منچن آباد میں 15 سے زیادہ دیہات کا زمینی رابطہ اب بھی منقطع ہے، اور وہاں پانی کی سطح 5 سے 7 فٹ تک ہے۔حکومت اور امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں فوری مدد کر رہے ہیں، لیکن حالات اب بھی مشکل ہیں۔

ٹیگز: