Wed, September 16, 2026

جنوبی پنجاب میں سیلاب کی صورتحال سنگین، سینکڑوں دیہات زیرِ آب، ہزاروں افراد بے گھر

جنوبی پنجاب میں سیلاب کی صورتحال سنگین، سینکڑوں دیہات زیرِ آب، ہزاروں افراد بے گھر

لاہور : پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح کم ہونے کے باوجود جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ ستلج دریا کے سیلابی ریلے اب سندھ کی طرف بھی بڑھنے لگے ہیں، جہاں کچے کے سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

شجاع آباد کے علاقے جلالپور کھاکھی میں ایک شخص مویشی بچاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔چشتیاں میں دریا کے پانی نے 47 دیہات متاثر کیے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔
چاچڑاں، اوچ شریف اور علی پور کے درجنوں دیہات میں لوگ پانی میں گھرے ہوئے ہیں، زمین سے رابطہ کٹ چکا ہے، مکانات گر چکے ہیں اور متاثرین کو خوراک، ادویات اور کشتیوں کی کمی کا سامنا ہے۔اوچ شریف کے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور فوری امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

منچن آباد میں ستلج دریا کے سیلاب نے 67 دیہات تباہ کر دیے، 56 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور کئی خاندان اب بھی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ 

ٹیگز: