اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 24 ستمبر سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔حکومت نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔