Wed, September 23, 2026

اسلام آباد میں اجتماعات پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد میں اجتماعات پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو ہر قسم کے اجتماع اور غیر ضروری اکٹھ سے گریز کرنے کی ہدایت کردی۔

 ضلعی انتظامیہ کے مطابق پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی شہر میں اجتماعات پر پابندی برقرار ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کی خلاف ورزی پر تین سال تک قید کی سزا مقرر ہے۔

 ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، قانون کی پاسداری کریں اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

ٹیگز: