Wed, September 16, 2026

بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ: ڈبل سواری، اجتماعات اور چہرہ ڈھانپنے پر ایک ماہ کی پابندی

بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ: ڈبل سواری، اجتماعات اور چہرہ ڈھانپنے پر ایک ماہ کی پابندی

کوئٹہ: صوبائی حکومت نے بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کے پیشِ نظر فوری طور پر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
 صوبے میں اسلحہ کی نمائش، گاڑیوں کے کالے شیشے، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور ڈبل سواری ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔

 کسی بھی جگہ 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے اور جلوس نکالنے پر پابندی ہوگی، جبکہ چہرہ ڈھانپ کر چلنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

ٹیگز: