Wed, September 16, 2026

بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور ڈبل سواری پر پابندی

بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور ڈبل سواری پر پابندی

کوئٹہ:کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی اور پبلک مقامات پر اجتماعات یا جلسوں کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کسی ایک جگہ 5 یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی، جبکہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر بھی روک لگائی گئی ہے۔ تاہم خواتین اور بچوں کو مخصوص استثنیٰ حاصل ہوگا۔
بلوچستان میں یہ پابندیاں 31 جنوری 2026 تک نافذ رہیں گی۔

ٹیگز: