Wed, September 23, 2026

راولپنڈی اسلام آباد کی اہم شاہراہیں رات 11 بجے بند، ٹریفک ایڈوائزری جاری

راولپنڈی اسلام آباد کی اہم شاہراہیں رات 11 بجے بند، ٹریفک ایڈوائزری جاری

راولپنڈی: راولپنڈی اور اسلام آباد میں اہم شاہراہوں کو رات 11 بجے سے تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔

 ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق ایم ون پشاور موٹروے کو ہارون برج، جبکہ ایم 14 سی پیک موٹروے کو کانی پل اور ترپ انٹرچینج کے قریب سے بند کیا جائے گا۔

 ای 35 ہزارہ موٹروے کو ہزارہ انٹرلنک اور برہان انٹرچینج جبکہ جی ٹی روڈ کو اٹک خورد کے مقام سے بند رکھا جائے گا۔

 اسی طرح راولپنڈی، کوہاٹ روڈ خوشحال گڑھ اور ایبٹ آباد، حسن ابدال روڈ جھاری کس چیک پوسٹ کے مقام سے بند رہے گی۔

 ٹریفک حکام نے شہریوں کو سفر کے دوران جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: