اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، سرمایہ کاری اور علاقائی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوئی۔ علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور رابطوں کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔