Wed, September 16, 2026

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق، محسن نقوی اور برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق، محسن نقوی اور برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران برطانوی نائب وزیر خارجہ نے امریکہ ایران مفاہمت میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لیے مثبت اور مؤثر سفارتی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی کوششوں کے باعث خطے میں امن کے امکانات بہتر ہوئے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی، غیر قانونی امیگریشن، ادارہ جاتی روابط اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: