Wed, September 16, 2026

راہول گاندھی کی وزیراعظم مودی پر سخت تنقید، ملکی خارجہ پالیسی پر سوالات کی بھرمار

راہول گاندھی کی وزیراعظم مودی پر سخت تنقید، ملکی خارجہ پالیسی پر سوالات کی بھرمار

نئی دہلی : کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر بھارتی مفادات کی قربانی دینے اور پاکستان کے خلاف بیانات پر بلاجواز اعتماد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے حکومت کی سفارتی حکمت عملی کو ناکام اور عوام سے حقائق چھپانے والا قرار دیا ہے۔

راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وزیراعظم سے پوچھا کہ وہ پاکستان کے دہشتگردی کے الزامات پر کیسے یقین کر سکتے ہیں، امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے بھارتی مفادات کو کیوں قربان کیا گیا، اور غصہ صرف میڈیا کے سامنے کیوں دکھایا جاتا ہے؟

کانگریس رہنما نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے فضول سفارتی دورے کیے، جو عوام کی توجہ ہٹانے کے ’ہتھیار‘ بن چکے ہیں۔ ان بیانات نے بھارتی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے اور حکومت پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

ٹیگز: