Wed, September 16, 2026

پانچ طیاروں کے حادثے پر راہول گاندھی نے مودی حکومت سے جواب طلب کر لیا

پانچ طیاروں کے حادثے پر راہول گاندھی نے مودی حکومت سے جواب طلب کر لیا

نیو دہلی:بھارت میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کر دیا ہے، جس میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پانچ جنگی طیارے گرائے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی سے پوچھا ہے کہ وہ عوام کو اس معاملے کی حقیقت بتائیں کیونکہ بھارتی عوام حقائق جاننے کے حقدار ہیں۔

راہول گاندھی نے ٹرمپ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے دوران پانچ لڑاکا طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران حالات بہت نازک تھے اور دونوں ایٹمی ممالک ایک بڑے تصادم کے قریب پہنچ چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر سفارتی کوششیں کیں اور اس طرح عالمی سطح پر ایک بڑی تباہی سے بچایا۔

یہ بیان بھارتی حکومت کی پالیسی کے لیے ایک سنجیدہ سوال بن گیا ہے، جبکہ پاکستان کے موقف کو دنیا بھر میں تقویت مل رہی ہے۔
 

ٹیگز: