Wed, September 16, 2026

’جنگ کی دستک، ہنگامی بچت پلان نافذ‘: وفاقی وزراء کے دوروں اور سرکاری گاڑیوں پر مکمل پابندی

’جنگ کی دستک، ہنگامی بچت پلان نافذ‘: وفاقی وزراء کے دوروں اور سرکاری گاڑیوں پر مکمل پابندی

لاہور : وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے خطے کی تازہ ترین صورتحال کو "گھر کی دہلیز تک پہنچی آگ" قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں سخت ترین کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ سرحدوں پر جاری حملوں اور دھماکوں کے نتیجے میں ماحولیاتی آلودگی کے سنگین خطرات پیدا ہو چکے ہیں جن سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔
 پٹرولیم مصنوعات کی بچت کے لیے تمام سرکاری گاڑیوں کو فوری طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، جو اب صرف ناگزیر سکیورٹی مقاصد کے لیے استعمال ہو سکیں گی۔ وفاقی وزراء اور مشیروں کے تمام سرکاری دوروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ وزیراعظم نے خود بھی اپنے دورے منسوخ کر دیے ہیں۔
 امیر طبقے پر بوجھ ڈالنے کے لیے لگژری گاڑیوں کے ایندھن پر 200 روپے اضافی ٹیکس نافذ کر دیا گیا ہے۔مصدق ملک نے واضح کیا کہ ان تمام تر مشکلات کے باوجود غریب طبقے اور کسانوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔    وزیراعظم نے پٹرول پر 127 روپے اور ڈیزل پر 200 روپے سے زائد کی بھاری سبسڈی برقرار رکھی ہے۔    کسانوں کے مفاد میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الحال کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
    وفاقی وزیر  نے کہاکہ  ملک کی حفاظت ہم سب کا اجتماعی فرض ہے۔ ہمیں اس مشکل وقت میں کفایت شعاری کو اپنا شعار بنانا ہوگا تاکہ ملک کو اس بحران سے نکال سکیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ توانائی کی بچت میں حکومت کا ساتھ دیں۔

ٹیگز: