Wed, September 16, 2026

پنجاب میں ’بچت ایمرجنسی‘ نافذ: مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پیشِ نظر وزراء کا فیول بند، تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

پنجاب میں ’بچت ایمرجنسی‘ نافذ: مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پیشِ نظر وزراء کا فیول بند، تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

لاہور: مشرقِ وسطیٰ میں جنگی بگڑتی ہوئی صورتحال اور عالمی سطح پر پٹرولیم بحران کے خدشات کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔ ان فیصلوں کا مقصد ایندھن کی بچت اور ممکنہ معاشی دباؤ سے نمٹنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے تازہ ترین احکامات کے مطابق     پٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزراء کے لیے سرکاری فیول کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے۔    سرکاری افسران کے پٹرول اور ڈیزل الاؤنس میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    وزراء اور اعلیٰ حکام کے لیے پروٹوکول گاڑیوں پر مکمل پابندی ہوگی؛ اب کسی بھی شخصیت کے ساتھ صرف ایک گاڑی چلانے کی اجازت ہوگی۔
تعلیمی شعبے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے حکومت نے واضح کیا ہے کہ     پنجاب کے تمام سکول، کالج اور یونیورسٹیاں کل سے 31 مارچ تک بند رہیں گی۔    طلبہ کا تعلیمی حرج بچانے کے لیے تمام ادارے آن لائن کلاسز کا انعقاد کر سکیں گے۔    صوبے بھر میں جاری یا طے شدہ امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے، ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
سرکاری دفاتر میں رش اور ایندھن کی کھپت کو کم کرنے کے لیے ’ورک فرام ہوم‘ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب دفاتر میں صرف انتہائی ضروری عملہ ہی حاضر ہوگا، جبکہ دیگر ملازمین گھر سے دفتری امور سرانجام دیں گے۔

ٹیگز: