Wed, September 16, 2026

عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

 عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد : عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق سرکاری تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 4 اپریل تک بند رہیں گے اور نیا تعلیمی سیشن 7 اپریل سے شروع ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی حکومت پنجاب نے بھی عید کی تعطیلات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پنجاب کے تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 2 اپریل تک بند رہیں گے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ عید الفطر 31 مارچ کو ہوگی، اس لیے ان دنوں تعلیمی اداروں میں تعطیلات ہوں گی۔

ٹیگز: