Wed, September 16, 2026

سندھ میں ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے چھٹیوں کا اعلان

سندھ میں ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد:  سندھ حکومت نے ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے جمعرات اور جمعہ کو دو روز کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی طرف سے کیا گیا۔

شرجیل انعام میمن نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار خوشی اور یکجہتی کا پیغام دیتا ہے، اور سندھ حکومت نے اس تہوار کو منانے کے لیے ہندو ملازمین کو چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ ہمیشہ سے امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کا گہوارہ رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں اقلیتی طلبا کے لیے مالی معاونت، اسکالرشپ، اور مندروں کی تزئین و آرائش شامل ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اقلیتی برادری کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کرے گی اور یہ عمل آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

ٹیگز: