Wed, September 16, 2026

وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سکول اور کالجز پانچ جون سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔ اس سے پہلے، 26 مئی سے سکولوں کے اوقات صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ہوں گے تاکہ طلبہ کو گرمی سے کچھ راحت مل سکے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لائبریریاں اور آئی ٹی لیبز کھلی رہیں گی تاکہ طلبہ اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں۔

یاد رہے کہ سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہو چکا ہے۔

ٹیگز: