ماؤنٹ مینگنوئی : ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے بعد بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی اسکواڈ میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا (کپتان)، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل ہیں۔
اس پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 2-1 کی برتری حاصل ہے، کیونکہ نیوزی لینڈ نے پہلے دو میچز میں پاکستان کو شکست دی تھی، جبکہ پاکستان نے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
تیسرے میچ میں 22 سالہ بیٹر حسن نواز نے شاندار سنچری اسکور کی، جس کے ساتھ انہوں نے بابر اعظم کا ریکارڈ بھی توڑا۔