Wed, September 16, 2026

ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 : امریکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

 ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 : امریکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے کے میچ میں امریکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ مقابلہ کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے اور دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں دوسرا میچ ہے۔ پاکستان نے اپنے آغاز کے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دی تھی، جب کہ امریکا کو بھارت کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اور سلمان مرزا کی جگہ عثمان طارق کو شامل کیا گیا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: