پالیکلے : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔ پالیکلے میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔
میچ کے آغاز سے ہی انگلش بلے باز سری لنکن باؤلرز کا سامنا کر رہے ہیں اور ٹیم ایک بڑے اسکور کی جانب پیش قدمی کے لیے پرعزم ہے۔ سری لنکا نے مقامی پچ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے گیند بازی کا انتخاب کیا ہے تاکہ بعد میں ہدف کا تعاقب آسانی سے کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ سُپر ایٹ مرحلے کا افتتاحی میچ، جو گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانا تھا، شدید بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ ٹاس ہوئے بغیر میچ ختم ہونے پر دونوں ٹیموں کو برابر پوائنٹس (ایک ایک پوائنٹ) تقسیم کر دیے گئے، جس کے بعد اب تمام ٹیموں کیا نظریں آج کے میچ کے نتیجے پر لگی ہوئی ہیں۔