Wed, September 16, 2026

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

آکلینڈ : پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے بعد کہا کہ ان کی ٹیم کا مقصد میچ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ محمد علی اور جہانداد خان کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے بھی کہا کہ وہ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کی ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا کے علاوہ محمد حارث، حسن نواز، محمد عرفان خان نیازی، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان مائیکل بریسویل کے ساتھ ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپ مین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ایش سودھی، مچ ہے، کائل جیمیسن، جیکب ڈفی اور بین سیئرز ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دو روز قبل ڈونیڈن سے آکلینڈ پہنچی تھی اور آرام کے بعد گزشتہ روز ٹیم نے میچ کی تیاری کے لیے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔

ٹیگز: