اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اس کمیٹی کے سربراہ وزیر خزانہ ہوں گے، جبکہ اس میں وزیر توانائی، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اہم افراد شامل کیے گئے ہیں۔ کمیٹی کا کام یہ ہوگا کہ وہ ایف بی آر کے موجودہ سسٹم اور نتائج کا جائزہ لے، اور یہ دیکھے کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کس طرح کا مؤثر اور معیاری نظام بنایا جا سکتا ہے۔ کمیٹی اپنی سفارشات پر مبنی رپورٹ اگلے 30 دن میں وزیراعظم کو پیش کرے گی۔