Wed, September 16, 2026

حماس کا غزہ کی انتظامی ذمہ داری ٹیکنوکریٹک کمیٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ، حکومتی کمیٹی تحلیل

حماس کا غزہ کی انتظامی ذمہ داری ٹیکنوکریٹک کمیٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ، حکومتی کمیٹی تحلیل

غزہ: فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ کی انتظامیہ سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی دو دہائیوں سے قائم حکومتی کمیٹی کو تحلیل کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق غزہ کا سول انتظام اب ایک ٹیکنوکریٹک نیشنل کمیٹی فار دی ایڈمنسٹریشن آف غزہ کے سپرد کیا جا رہا ہے، جو شہری امور کی نگرانی کرے گی۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ اسرائیل کو غزہ میں جنگ جاری رکھنے کا کوئی جواز نہ مل سکے۔

تنظیم کے مطابق یہ اقدام انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی اور زمینی حقائق کے مطابق شہری نظم و نسق بہتر بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ٹیگز: