اسلام آباد:راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا ہوگا تاکہ مسائل کا پائیدار حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے مسائل پر فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو معاملات کو جلد از جلد حل کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔
راجہ پرویز اشرف نے زور دیا کہ آزاد کشمیر کے عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متعدد اقدامات کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نفرت کی بجائے محبت اور مثبت سوچ کے ذریعے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ فریقین کی کوششوں سے مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں جو کشمیری عوام کے لیے امید کی کرن ہیں۔