Wed, September 16, 2026

"پاکستان اب صحیح راستے پر چل نکلا ہے"، نواز شریف

لندن : مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اب بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے اور ملک کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف مشکل حالات میں ملک کو سنبھال رہے ہیں اور انہوں نے معیشت کو گرنے سے بچایا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں تاکہ پاکستان ایک بار پھر ترقی کرے۔

پنجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے مریم نواز کی کارکردگی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے صوبے میں ترقی کا نیا سفر شروع کر دیا ہے، اور پنجاب میں سارے کام میرٹ پر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مریم کسی بھی معاملے میں میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کر رہیں۔

پی آئی اے کی بندش پر بات کرتے ہوئے نواز شریف نے سخت ردِعمل دیا اور کہا کہ جو لوگ قومی ایئرلائن کو بند کرانا چاہتے ہیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ 

ٹیگز: