لاہور :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔ وزیراعظم نے قائد ن لیگ کو عید کی مبارکباد دی، جس کے بعد رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اس بیٹھک میں وزیراعظم شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو اپنے حالیہ دورۂ چین کے دوران ہونے والی پیش رفت، دوجانبہ معاہدوں اور بیجنگ کی قیادت سے ہونے والی بات چیت کے تمام اہم پہلوؤں سے آگاہ کیا۔