Wed, September 16, 2026

نواز شریف اور مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

نواز شریف اور مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

لاہور : لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزعابی نے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

نواز شریف اور مریم نواز نے یو اے ای کے سفیر کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے یو اے ای کی ترقی، ماحول دوست سوچ اور جدید وژن کی تعریف کی۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ صرف حکومتوں تک محدود نہیں بلکہ دلوں کا رشتہ ہے، جو ہر مشکل وقت میں مضبوط رہا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے تعلیم، تحقیق، ماحولیات اور پائیدار ترقی جیسے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کی بات کی۔ انہوں نے یو اے ای کی جانب سے سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری سہولت کو سراہا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر اور توانائی کے شعبے میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں، اور یہاں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول موجود ہے۔ انہوں نے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

ملاقات میں دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور یو اے ای مل کر آگے بڑھیں گے اور دوستی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

ٹیگز: