Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس کا دورہ، نواز شریف اور مریم نواز بھی ہمراہ ، اہم ملاقاتیں اور عشائیہ شیڈول

وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس کا دورہ، نواز شریف اور مریم نواز بھی ہمراہ ، اہم ملاقاتیں اور عشائیہ شیڈول

اسلام آباد/منسک: وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں، اور اس بار ان کے ساتھ سفر کرنے والوں میں بڑے نام شامل ہیں ۔سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار، عطا تارڑ اور دیگر قریبی رفقا۔

منسک ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، بیلاروس کے وزیراعظم خود موجود تھے۔ پاکستانی وفد کے اعزاز میں بیلاروس کے صدر کی جانب سے خصوصی عشائیہ بھی رکھا گیا ہے، جس میں دوستی اور تعاون کو مضبوط کرنے کے امکانات پر بات چیت ہوگی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نواز شریف کے اس دورے کے بعد لندن روانہ ہونے کا امکان ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ بیلاروس گئی ہیں۔

یہ دورہ نہ صرف دو طرفہ تعلقات کے لیے اہم ہے بلکہ پاکستان کی عالمی سطح پر مثبت سفارتی تصویر اجاگر کرنے کا موقع بھی ہے۔

ٹیگز: