Tue, September 22, 2026

عباس عراقچی جنرل اسمبلی اجلاس کیلئے نیویارک پہنچ گئے، پزشکیان آج روانہ ہوں گے

عباس عراقچی جنرل اسمبلی اجلاس کیلئے نیویارک پہنچ گئے، پزشکیان آج روانہ ہوں گے

نیویارک: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان بھی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج نیویارک روانہ ہوں گے۔

 دوسری جانب امریکا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ویزوں سے انکار کے باعث صدر کی میڈیا ٹیم کے ارکان امریکی دورے میں ان کے ہمراہ نہیں ہوں گے۔

ٹیگز: