Fri, September 18, 2026

جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا نے ایرانی قیادت کے ویزے منظور کر لیے

جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا نے ایرانی قیادت کے ویزے منظور کر لیے

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی 81 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے غرض سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ میزبان ملک کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت ایرانی وفد اور ضروری عملے کے ویزے منظور کیے گئے ہیں، تاہم ماضی کے مقابلے میں وفد کا حجم چھوٹا ہوگا اور ان کی نقل و حرکت پر مخصوص سفری پابندییں عائد رہیں گی۔

دوسری جانب، اسی اجلاس میں شرکت کے خواہاں فلسطینی صدر محمود عباس کو امریکا نے ویزا دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا یہ اہم اجلاس نیویارک میں شروع ہو رہا ہے جو 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔

ٹیگز: