Wed, September 16, 2026

چند گھنٹوں کی حراست کے بعد راہول گاندھی رہا، طلبہ احتجاج پر اپوزیشن کا احتجاج جاری

چند گھنٹوں کی حراست کے بعد راہول گاندھی رہا، طلبہ احتجاج پر اپوزیشن کا احتجاج جاری

نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو دہلی پولیس نے حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا۔ راہول گاندھی کو وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے باہر طلبہ احتجاج سے اظہارِ یکجہتی کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے طلبہ کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی پر سوالات اٹھائے۔

دہلی میں جاری طلبہ احتجاج امتحانی نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں، پیپر لیکس اور تعلیمی اصلاحات کے مطالبات پر ہو رہا ہے۔ مظاہرین وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور امتحانات میں شفافیت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں کشیدگی کے بعد آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا گیا، جبکہ پولیس کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے۔

وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ حکومت طلبہ کے مسائل کے حل اور امتحانی نظام میں بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

ٹیگز: