Wed, September 16, 2026

نئی دہلی میں اپوزیشن کا بڑا احتجاج، راہول اور پریانکا گاندھی گرفتار

نئی دہلی میں اپوزیشن کا بڑا احتجاج، راہول اور پریانکا گاندھی گرفتار

نئی دہلی : نئی دہلی میں کانگریس کے رہنما اور قائد حزب اختلاف راہول گاندھی اور ان کی بہن پریانکا گاندھی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری اس وقت ہوئی جب اپوزیشن کے تقریباً 300 ارکان پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کر رہے تھے تاکہ انتخابی شفافیت کے لیے احتجاج کیا جا سکے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، یہ لڑائی سیاسی نہیں بلکہ آئین اور جمہوریت کو بچانے کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ "ایک آدمی، ایک ووٹ" کے اصول کو برقرار رکھنے کے لیے صاف شفاف ووٹر لسٹ چاہتے ہیں۔

احتجاج کے دوران پریانکا گاندھی سمیت کئی اپوزیشن رہنماؤں کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیاں ہیں۔

راہول گاندھی نے کچھ دن پہلے الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے ساتھ مل کر انتخابات میں دھاندلی کی ہے، جعلی ووٹر آئی ڈیز اور جعلی پتوں کا استعمال کیا گیا، اور اس دھاندلی کی وجہ سے نریندر مودی آج وزیراعظم بنے۔

یہ واقعہ بھارت کی سیاست میں ایک نئے تنازعے کو جنم دے سکتا ہے اور انتخابات کی شفافیت پر سوالات کو بڑھا سکتا ہے

ٹیگز: