Wed, September 16, 2026

بنگلہ دیش میں فوجی طیارہ سکول پر گر گیا، 27 افراد جان کی بازی ہار گئے

 بنگلہ دیش میں فوجی طیارہ سکول پر گر گیا، 27 افراد جان کی بازی ہار گئے

ڈھاکہ :  بنگلہ دیش میں ایک افسوسناک واقعے میں فضائیہ کا ایف-7 تربیتی طیارہ ہائی اسکول کی عمارت پر گر گیا، جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں پائلٹ سمیت 25 طلبہ شامل ہیں۔

حادثے میں تقریباً 170 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے ہیں جن کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے میں ٹیک آف کے فوراً بعد تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی۔ پائلٹ نے کوشش کی کہ طیارے کو کسی غیر آباد علاقے میں لے جائے، مگر وہ ناکام رہا اور جہاز اسکول پر جا گرا۔

بنگلہ دیشی حکومت نے حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک سرکاری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو واقعے کی مکمل چھان بین کرے گی۔

ٹیگز: