Wed, September 16, 2026

ایلون مسک نے بچوں کے لیے خاص مصنوعی ذہانت والا چیٹ بوٹ ’بے بی گروک‘ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا

ایلون مسک نے بچوں کے لیے خاص مصنوعی ذہانت والا چیٹ بوٹ ’بے بی گروک‘ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا

ٹیکساس : ٹیکنالوجی کے ماہر اور اسپیس ایکس، ٹیسلا اور ایکس (ٹوئٹر) کے بانی ایلون مسک نے بچوں کے لیے ایک نیا مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ ’بے بی گروک‘ متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ چیٹ بوٹ خاص طور پر بچوں کے لیے محفوظ اور تعلیمی گفتگو فراہم کرنے پر توجہ دے گا۔

ایلون مسک کے مطابق ’بے بی گروک‘ گروک چیٹ بوٹ کا ایک آسان اور بچوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ورژن ہوگا، جس کا مقصد کم عمر بچوں کو محفوظ اور مفید بات چیت کا موقع دینا ہے۔ تاہم، انہوں نے ابھی تک اس کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ یہ اصل گروک سے کیسے مختلف ہوگا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے 2023 میں گروک چیٹ بوٹ متعارف کروایا تھا جو اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی اور گوگل کے جیمنائی جیسے ماڈلز سے مقابلہ کرتا ہے۔ بعد میں اس چیٹ بوٹ کو ایکس پلیٹ فارم کا حصہ بنایا گیا اور اس کی بہتری کے لیے کافی سرمایہ کاری بھی کی گئی۔

جولائی 2025 میں گروک 4 ماڈل بھی لانچ کیا گیا، جس کے بارے میں ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ یہ ماڈل دیگر اے آئی چیٹ بوٹس سے ہر معاملے میں بہتر کارکردگی دکھاتا ہے۔

ٹیگز: