کیف : یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فورسز نے روس کے بیلسٹک میزائل پلانٹ پر کامیاب حملہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، روسی میزائل پلانٹ کو یوکرینی ساختہ فلیمنگو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جہاں شارٹ رینج بیلسٹک میزائل تیار کیے جاتے ہیں۔
یوکرینی حکام نے یہ بھی بتایا کہ روس کے شہر سمارا میں واقع گیس پروسیسنگ پلانٹ کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ روس کے مقامی صحت کے وزیر سرگئی بیگن نے تصدیق کی کہ اس حملے میں 11 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے تین کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ حملہ یوکرین کی جاری فوجی کارروائیوں کا حصہ ہے، جس میں روس کے اہم فوجی اور صنعتی اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔