Wed, September 16, 2026

فیلڈمارشل اورسعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی ملاقات

فیلڈمارشل اورسعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی ملاقات

راولپنڈی : پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون، علاقائی امن اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر بات کی گئی، خاص طور پر سٹریٹجک اور عسکری تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر سعودی قیادت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور دونوں ممالک کے تعلقات میں ان کے کردار کو سراہا۔

سعودی عرب نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنے اعلیٰ ترین اعزاز، "کنگ عبدالعزیز میڈل" سے نوازا۔ یہ اعزاز پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات، دہشت گردی کے خلاف تعاون اور مشترکہ امن کی کوششوں میں ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس اعزاز پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔ انہوں نے سعودی مملکت کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔

ٹیگز: