Wed, September 16, 2026

سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود انتقال کر گئے

سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود انتقال کر گئے

ریاض: سعودی عرب کے شاہی خاندان کے رکن، شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد آل سعود بن فیصل آل سعود خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کے انتقال کی اطلاع سعودی ایوانِ شاہی کی جانب سے جاری ایک سرکاری بیان میں دی گئی۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں نمازِ عصر کے بعد ادا کی گئی، جس میں شاہی خاندان کے افراد، سرکاری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایوانِ شاہی نے شہزادہ مرحوم کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اُن پر اپنی رحمت فرمائے، مغفرت کرے اور اُن کے درجات بلند فرمائے۔ شہزادہ فیصل بن خالد کی رحلت پر دنیا بھر سے تعزیت اور افسوس کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

شہزادہ فیصل شاہی خاندان کی ممتاز شخصیات میں شمار ہوتے تھے، اور ان کی وفات کو ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: