Wed, September 16, 2026

"آپریشن سندور": بھارتی فضائیہ کا چھ پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے "آپریشن سندور" کے دوران چھ پاکستانی طیارے مار گرانے کا دعویٰ فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ میں من گھڑت اور غیر مصدقہ قرار دے دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر جعلی اور ناقص پروپیگنڈا کا حصہ ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا بیان محض سیاسی مقاصد کے لیے دیا گیا ہے تاکہ عوامی رائے کو گمراہ کیا جا سکے۔

چین کے ایک ممتاز دفاعی تجزیہ کار نے بھارتی دعوے پر طنز کرتے ہوئے اسے "مزاحیہ" قرار دیا اور کہا کہ ایسے دعوے علاقائی کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر اس بیان پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ثبوت کے بغیر کیے گئے دعوے، اعتماد کو مجروح کرتے ہیں۔

ٹیگز: