Wed, September 16, 2026

بھارتی میڈیا کا جھوٹا واویلا، پاکستانی طیاروں کی تباہی کا دعویٰ لغو قرار:وفاقی وزیر اطلاعات

بھارتی میڈیا کا جھوٹا واویلا، پاکستانی طیاروں کی تباہی کا دعویٰ لغو قرار:وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے بھارتی میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں کو من گھڑت، گمراہ کن اور شرمناک پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانی ایف-16 اور جے ایف-17 طیاروں کے گرائے جانے سے متعلق بھارتی میڈیا کے دعوے سراسر جھوٹ اور عقل سے عاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا:"ایسی جھوٹی اور بے بنیاد رپورٹس بھارت کی بوکھلاہٹ اور داخلی اضطراب کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔"
دوسری طرف سیکیورٹی ذرائع نے بھی واضح کیا ہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس جھوٹ پر مبنی اور فرضی کہانیاں ہیں، جن کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور حقائق کو مسخ کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ

"ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت شدید دباؤ میں ہے اور جھوٹے بیانیے گھڑ کر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔"
بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت راجستھان، پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں خیالی حملوں کا ڈرامہ رچا کر پاکستان کے خلاف ممکنہ جارحیت کا ماحول تیار کرنا چاہتا ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے اس بات پر زور دیا کہ افواج پاکستان دشمن کے تمام ناپاک عزائم کو ہمیشہ کی طرح مؤثر انداز میں ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ہر ممکن چیلنج کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

ٹیگز: