Wed, September 16, 2026

پہلگام حملے کی ذمہ داری کا دعویٰ کرنے والی تنظیم کا وجود نہیں، بھارت کا دعویٰ جھوٹا

پہلگام حملے کی ذمہ داری کا دعویٰ کرنے والی تنظیم کا وجود نہیں، بھارت کا دعویٰ جھوٹا

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے تمام سکیورٹی اقدامات اور سخت نگرانی کے باوجود، پہلگام میں ہونے والا دہشت گرد حملہ بھارت کے دعووں کی ساکھ پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جس تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، وہ تنظیم حقیقت میں موجود نہیں ہے۔

اس جعلی دعوے کے بعد بھارتی حکومت کی خاموشی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ مقامی ذرائع نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی جانب سے اس طرح کے فالس فلیگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ بھارت اگر اس بار بھی فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے پاکستان کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو اس کا جواب 2019 کے مقابلے میں زیادہ جامع اور مضبوط ہوگا۔

ٹیگز: