Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈی کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈی کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک اہم میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈی کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر دو قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن سنبھال لی۔

کراچی میں کھیلے گئے اس مقابلے میں راولپنڈی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ ڈیرل مچل نے ناقابلِ شکست 58 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ سیم بلنگز نے 29 اور کپتان محمد رضوان نے 26 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ اسٹیو اسمتھ نے 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر نمایاں کردار ادا کیا جبکہ ایشٹن ٹرنر 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس کامیابی کے بعد ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے، جبکہ پشاور زلمی 15 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔

ٹیگز: