لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ایک میچ میں ملتان سلطانز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے مات دے دی۔
لاہور میں ہونے والے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔
راولپنڈیز کی طرف سے سیم بلنگز 56 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کامران غلام نے 35 اور ڈیان فوریسٹر نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔
ملتان سلطانز کے بولرز میں فیصل اکرم نمایاں رہے جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عرفات منہاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے بیٹرز نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 183 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جوش فلپے نے 56 رنز بنائے۔ شان مسعود 27 اور ایشٹن ٹرنر 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔