Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 10:کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے میں ملتان سلطانز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10:کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے میں ملتان سلطانز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو چار وکٹوں سے مات دے دی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی کنگز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز اسکور کیے۔

ملتان کے قائد محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سیزن کی پہلی سنچری مکمل کی۔ اُنہوں نے 63 گیندوں پر 9 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 105 رنز بنائے۔ ان کا ساتھ دیتے ہوئے مائیکل بریسویل نے تیزرفتار 44 رنز (17 گیندوں) اور کامران غلام نے 36 رنز جوڑے۔

جواب میں کراچی کنگز نے ہدف کا تعاقب بھرپور انداز میں کیا اور میچ کے آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنا کر کامیابی اپنے نام کر لی۔

کراچی کی بولنگ لائن سے حسن علی، عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

محمد رضوان کی دلکش سنچری کے باوجود ملتان سلطانز کامیابی حاصل نہ کر سکی۔

ٹیگز: