Mon, September 21, 2026

روسی ریفائنریوں پر یوکرینی حملوں سے ڈیزل انڈسٹری متاثر ہوئی: ٹرمپ

روسی ریفائنریوں پر یوکرینی حملوں سے ڈیزل انڈسٹری متاثر ہوئی: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ جنگ کے باعث روس کی ڈیزل آئل انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے اور متعدد ریفائنریاں حملوں کے بعد عارضی طور پر بند ہیں۔

 ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس کی بڑی تعداد میں ڈیزل ریفائنریوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ ختم ہونی چاہیے، کیونکہ اس کے اثرات صرف دونوں ممالک تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں۔

 امریکی صدر کے مطابق جنگ کے دوران ہر ماہ تقریباً 25 ہزار افراد ہلاک ہو رہے ہیں، جن میں زیادہ تر فوجی شامل ہیں۔

 ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس کی تیل صاف کرنے کی صلاحیت اور عالمی ڈیزل مارکیٹ پر یوکرین کے ڈرون حملوں کے ممکنہ اثرات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: