Mon, September 21, 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی فہیم اللہ شہید کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت، قربانی کو خراجِ عقیدت

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی فہیم اللہ شہید کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت، قربانی کو خراجِ عقیدت

کوہاٹ :وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کوہاٹ واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار فہیم اللہ کے گھر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے والد سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

عطا تارڑ نے شہید فہیم اللہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فہیم اللہ جیسے بہادر جوانوں کی قربانیاں پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ شہداء نے ملک کے امن و سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر اہلکاروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے شہید کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما صادق رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ٹیگز: