Wed, September 16, 2026

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب ٹیکسٹ سٹیٹس میں سٹیکرز اور موسیقی بھی شامل کیے جاسکیں گے!

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب ٹیکسٹ سٹیٹس میں سٹیکرز اور موسیقی بھی شامل کیے جاسکیں گے!

کیلیفورنیا:واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کروایا ہے، جس کی بدولت اب آپ اپنے ٹیکسٹ سٹیٹس میں سٹیکرز اور بیک گراؤنڈ موسیقی بھی شامل کر سکیں گے۔

یہ فیچر صارفین کو اپنے جذبات اور خیالات کو مزید خوبصورت اور منفرد انداز میں پیش کرنے کا موقع دے گا۔ چاہے آپ خوش ہوں، غمگین ہوں یا کسی خاص موقع کا جشن منا رہے ہوں، اب آپ اپنے پیغام کے ساتھ اسٹیکرز اور میوزک بھی شامل کر سکتے ہیں تاکہ آپ کا سٹیٹس اور بھی دلکش لگے۔

واٹس ایپ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے اور جلد ہی تمام صارفین کو دستیاب کر دیا جائے گا۔

ٹیگز: