Wed, September 16, 2026

شہنشاہ قوالی مقبول احمد صابری کی 14ویں برسی آج منائی جارہی ہے

شہنشاہ قوالی مقبول احمد صابری کی 14ویں برسی آج منائی جارہی ہے

قوالی کے میدان کے عظیم فنکار مقبول احمد صابری کی آج 14ویں برسی ہے۔ وہ اپنی منفرد اور دل کو چھو لینے والی آواز کی وجہ سے آج بھی اپنے لاکھوں چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

مقبول احمد صابری 1945 میں بھارت کے کلیانہ علاقے میں پیدا ہوئے اور بہت چھوٹی عمر میں ہی قوالی کی دنیا میں قدم رکھا۔ ان کی خوبصورت آواز نے جلد ہی ہر دل کو اپنی طرف کھینچ لیا اور وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی بڑے مقبول ہوئے۔ ان کی گائی ہوئی قوالیاں بھارتی فلموں میں بھی شامل کی گئیں اور ہر جگہ داد وصول کی۔

وہ اپنے بڑے بھائی غلام فرید صابری کے ساتھ مل کر “صابری برادران” کے نام سے مشہور ہوئے اور انہوں نے قوالی کی دنیا میں اپنا ایک الگ مقام بنایا۔ ان کی چند مشہور قوالیوں میں ’’بھر دو جھولی میری‘‘ اور ’’تاجدار حرم‘‘ شامل ہیں جو آج بھی عوام میں بے حد پسند کی جاتی ہیں۔

مقبول احمد صابری 21 ستمبر 2011 کو دل کے عارضے کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئے، مگر ان کی آواز اور ان کے فن نے انہیں ہمیشہ کے لیے امر کر دیا ہے۔

ٹیگز: