لاہور : دبئی میں بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں 7 وکٹ سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی ترکیب میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے سپر فور کے پہلے میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے، جس میں دو ایسے کھلاڑی شامل نہیں جنہوں نے پہلے گروپ میچز میں حصہ لیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جارح مزاج بلے باز حسن نواز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم کو آج کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ، فہیم اشرف کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کرنے کے امکانات بھی کم نظر آ رہے ہیں۔
پاکستان کے کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن کو روکنے کے لیے اسپن کی بجائے فاسٹ بولنگ پر زیادہ انحصار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئندہ میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ ٹیم میں شامل کھلاڑی یہ ہیں: صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد۔