Wed, September 16, 2026

وزیراعظم  شہباز شریف کا 'عید ریلیف': پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافے کی تجویز مسترد، قیمتیں برقرار

وزیراعظم  شہباز شریف کا 'عید ریلیف': پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافے کی تجویز مسترد، قیمتیں برقرار

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قوم کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بڑا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ حکومت عوام کو مہنگائی کے تھپیڑوں سے بچانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی، جس میں پٹرول 76 روپے اور ڈیزل 177 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ان سفارشات کو عوامی مفاد کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملک مشکل معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے لیکن عید کے موقع پر عوام کو مزید پریشانی میں مبتلا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنا قوم کے لیے عید کا تحفہ ہے تاکہ عام آدمی کی سفری اور معاشی مشکلات میں اضافہ نہ ہو۔
اس فیصلے کے بعد عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں نے وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ایک بروقت اور غریب پرور فیصلہ قرار دیا ہے، جس سے عید کی خوشیوں کو دو بالا کرنے میں مدد ملے گی۔

ٹیگز: